منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

سی آئی کے کے کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس کی کاؤنٹر انٹلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے منگل کی علی الصبح کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپوں کی کارروائیاں انجام دیں۔

حکام کے مطابق یہ چھاپے دہشت گرد تنظیموں میں نوجوانوں کی بھرتی کے ارادے سے دہشت گردی کی آن لائن تشہیر کے ایک کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن سی آئی کے میں درج تعزیرات ہند کے دفعات 153 – اے اور 505 اور یو ایل اے (پی)کی دفعات 13، 18 کے تحت ایف آئی آر نمبر3/2023 میں تلاشی وارنٹس حاصل کیے گئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ وادی کے پلوامہ، بڈگام، کولگام، سری نگر، بارہمولہ، اننت ناگ اور کپوارہ اضلاع میں 12 مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img