نئی دہلی،: پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے اپوزیشن انڈیا اتحاد کے لیڈروں کی پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکارجن کھڑگے کے دفتر میں میٹنگ ہوئی۔
مسٹر کھڑگے کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں انڈیا الائنس کی مختلف پارٹیوں کے پارلیمانی پارٹی لیڈروں نے حصہ لیا اور پارلیمنٹ میں اپنی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر کھڑگے کے علاوہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو، سماج وادی پارٹی کے دھرمیندر یادو اور رام گوپال یادو، آر ایس پی کے این کے پریم چندرن، شیو سینا ادھو دھڑے کے سنجے راوت سمیت کئی پارٹیوں کے لیڈر میٹنگ میں موجود تھے۔





