جموں،: جموں وکشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن (جے جے کے سی اے) کے بینر کے تحت کھیلنے والے 8 کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نیلامی 2026 کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
جے کے سی اے حکام نے بتایا کہ 16 دسمبر کو ابو ظہبی میں ہونے والی نیلامی کے لئے 8 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شارٹ لسٹ کئے جانے والے کھلاڑیوں میں عاقب نبی، لون ناصر مظفر، عاطف مشتاق، وسیم کھانڈے،وویو رنت شرما، عابد مشتاق،کامران اقبال اور اشون مرگن شامل ہیں۔
میڈیا ایڈوائزری کے مطابق آئی پی ایل 2026 نیلامی کے لئے کل 1390 کھلاڑیوں میں سے 350 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جن میں سے 240 کھلاڑی ہندوستان کے ہیں جبکہ 110 باقی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔





