منگل, دسمبر ۹, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

انڈیگو کا بحران جاری، کئی پروازیں آج بھی منسوخ

نئی دہلی،:نجی ایئر لائن انڈیگو کی پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا۔دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کم از کم 13 پروازیں یا تو منسوخ کر دی گئیں یا کام نہیں کر رہیں۔ ان میں آٹھ روانگی اور پانچ آنے والی شامل ہیں۔ اسی طرح احمد آباد ہوائی اڈے پر آج صبح 8 بجے تک 16 پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ان میں نو آمد اور سات روانگی شامل ہیں۔ دیگر شہروں سے بھی اسی طرح کی منسوخی کی اطلاع ملی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس ماہ اب تک انڈیگو کی 5000 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img