منگل, دسمبر ۹, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

پامپور میں 2 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سری نگر،:  منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے پامپور علاقے میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن پامپور کی ایک ٹیم نے کدل بل پامپور چوک میں ناکے کے دوران ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK04F- 4498 کو روکا جس میں دو افراد سوار تھے۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے 37.740 کلو گرام فکی بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں افراد کو گرفتار کیا گیا اور گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا۔
ملزموں کی شناخت جہانگیر احمد ڈار ولد عبد الرشید ڈار ساکن کنڈرو خانصاحب بڈگام اور مشتاق احمد ڈار ولد عبد الرزاق ڈار ساکن پال پورہ بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پامپور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 127/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img