بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
6.9 C
Srinagar

جموں میں 3 منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد اور نقدی رقم بر آمد: پولیس

جموں: منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد اور نقدی رقم بر آمد کی ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن ڈومانہ کی ایک ٹیم نے ناگ بنی چوک ڈومانہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران تین افراد کو دھر لیا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے ان کی تحویل سے9.09 گرام ہیروئن جیسے مواد کے علاوہ 76 ہزار 4 سو روپیے نقدی رقم بر آمد کی جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ رقم منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملزموں کی تحویل سے فوائل پیپرز اور جلے ہوئے کرنسی نوٹ بھی بر آمد کئے گئے اور جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK14C -1100 بھی ضبط کر لی گئی۔

ملزموں کی شناخت امیت کیسر ولد وجے کمار ساکن لین نمبر1، ہائوس نمبر 1، مارہ جموں،گوکل سنگھ ولد مدن سنگھ ساکن آئیتھم جموں اور دلجیت سنگھ ولد سندل سنگھ ساکن شیکا پیرمارہ جموں کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ڈومانہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 28/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے نیٹ ورک کے آگے اور پیچھے کے روابط کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img