سری نگر، : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر اور جموں کو خوبصورت بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایس اے ایس سی آئی کے تحت اہم ہاؤسنگ پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد معیاری انفراسٹرکچر، بہتر رہنے کی جگہیں، اور شہری توجہ کو بڑھانا ہے۔
یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘ وزیراعلی نے سری نگر اور جموں کو خوبصورت بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایس اے ایس سی آئی کے تحت اہم ہاؤسنگ پروجیکٹوں کا جائزہ لیا’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘ ان اقدامات کا مقصد دونوں شہروں کے منفرد ورثے اور تاریخی تانے بانے کو محفوظ رکھتے ہوئے معیاری انفراسٹرکچر، بہتر رہنے کی جگہیں، اور شہری توجہ کو بڑھانا ہے’۔





