منگل, دسمبر ۹, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

اودھم پور میں منشیات فروش کی لاکھوں روپیوں کی جائیداد ضبط:پولیس

جموں، : منشیات کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے اودھم پور پولیس نے ایک منشیات فروش کی لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کر لیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ اودھم پور پولیس نے ورون شرما عرف پچی ولد راج کمار ساکن وارڈ نمبر6 کرن نگر ریلوے روڈ اودھم پور کی 60 لاکھ روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن ریہام بل میں درج این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68 (ایف) کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 180/2025 میں انجام دی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ جائیداد میں ایک دو منزلہ رہائشی مکان جو خسرہ نمبر 50 کے تحت اراضی واقع وارڈ نمبر6 کرن نگر ریلوے روڈ اودھم پور میں تعمیر کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس کے ساتھ اودھم پور میں سال رواں کے دوران اب تک این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط شدہ رہائشی مکانوں کی تعداد 16 ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران، تفصیلی مالیاتی چھان بین اور پس پردہ لنک کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے مذکورہ غیر منقولہ جائیداد کو منشیات کے کاروبار کے ذریعے حاصل کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان نتائج کی بنیاد پر، تفتیشی افسر نے مزید قانونی کارروائی کے لیے اٹیچمنٹ آرڈر پاس کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ سال بھر کے لیے اودھم پور پولیس نے رواں سال کے دوران اب تک این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 17.30 کروڑ روپیوں کی جائیداد ضبط کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img