پیر, دسمبر ۸, ۲۰۲۵
14.5 C
Srinagar

بڈگام میں محکمہ بجلی کا عارضی ملازم بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

سری نگر: وسطی ضلع بڈگام میں محکمہ بجلی کا ایک عارضی ملازم جو تین روز قبل بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوا تھا، پیر کی صبح یہاں ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بڈگام میں محکمہ بجلی کا ایک عارضی ملازم لکھری پورہ علاقے میں ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران ہفتے کو بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس کو علاج معالجے کے لئے پہلے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اس کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا جہاں وہ پیر کی صبح زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

متوفی کی شناخت غلام محی الدین راتھر ولد غلام حسن راتھر ساکن مہوارہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img