سرینگر،: دوردرشن سرینگر کے سینئر گرافک آرٹسٹ ظہور احمد بٹ دل کا شدید دورہ پڑنے کے باعث اتوار کے روز وفات پا گئے۔ مرحوم سرینگر کے علاقے صورہ کے رہائشی تھے۔
ان کے انتقال پر مختلف صحافتی اور سماجی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ادارہ ایشین میل کے مدیرِ اعلیٰ رشید راہل نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آٹھ برس تک ظہور احمد بٹ کے ساتھ کام کیا اور انہیں نہایت شریف النفس، محنتی اور باصلاحیت انسان پایا۔
رشید راہل نے مزید کہا کہ مرحوم کی پیشہ ورانہ خدمات قابلِ ستائش تھیں اور ان کا خلا طویل عرصے تک محسوس کیا جاتا رہے گا جبکہ مرحوم نے مختلف اداروں میں اپنی خدمات انجام دی گئیں۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔





