جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
12.7 C
Srinagar

شیخ محمد عبداللہ کے مشن کو جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے: آغا روح اللہ مہدی

سری نگر،: رکن پارلیمان آغا روح اللہ مہدی کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کی 120 ویں یوم پیدائش کو جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے انصاف، وقار اور جمہوری حقوق کے حصول میں ان کے تعاون کی یاد دہانی کے طور پر کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ صاحب اور ان کے ساتھی سیاسی جرات، لچک اور لوگوں کی اجتماعی امنگوں کی علامت تھے۔رکن پارلیمان نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو شیخ محمد عبداللہ کے 120 ویں یوم پیدائش پر اپنے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک طویل پوسٹ میں کیا۔

انہوں نے کہا: ‘ آج، جب ہم شیخ محمد عبداللہ صاحب کی 120ویں یوم پیدائش کی یاد منا رہے ہیں، ہمیں نہ صرف ان کے بلند و بالا سیاسی قد بلکہ انصاف، وقار اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی بھی یاد آ رہی ہے’۔

ان کا کہنا ہے کہ شیخ صاحب اور ان کے ساتھی سیاسی جرات، لچک اور لوگوں کی اجتماعی امنگوں کی علامت تھے۔

آغا روح اللہ نے کہا: ‘ شیخ عبداللہ صاحب نے اپنی زندگی جبر کو چیلنج کرنے اور استحصال کے ڈھانچے کو ختم کرنے کے لیے وقف کر دی’۔

انہوں نے کہا: ‘ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان اقدار کو برقرار رکھیں اور اس مشن کو آگے بڑھائیں جس کے لیے انھوں نے اور ان کے ساتھیوں نے اپنی زندگیاں وقف کیں۔ آئیے یہ دن اتحاد، انصاف اور جمہوری حقوق کے لیے ہمارے عزم کی تجدید کرے’۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img