جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
12.7 C
Srinagar

عمر عبداللہ نے درگاہ حضرت بل میں باب السلام اور باب النور کا سنگ بنیاد رکھا

سری نگر، :  جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز یہاں درگاہ حضرت بل میں دو یادگاری دروازوں باب السلام اور باب النور کا سنگ بنیاد رکھا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ درگاہ کے بنیادی ڈھانچے اور زائرین کے تجربے کو بڑھاتے ہوئے ورثے کے تحفظ میں ایک اہم قدم ہے۔
وزیر اعلیٰ کے ‘ایکس” ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ نے آج درگاہ حضرت بل پر دو یادگاری دروازوں باب السلام اور باب النور کا سنگ بنیاد رکھا، جو مزار کے بنیادی ڈھانچے اور زائرین کے تجربے کو بڑھاتے ہوئے ورثے کے تحفظ میں ایک اہم قدم ہے’۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا: ‘وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج یہاں دوگاہ حضرت بل میں باب السلام اور باب النور کا سنگ بنیاد رکھا’۔
انہوں نے کہا: ‘ان کی تعمیر بہت جلد مکمل کی جائے گی، درگاہ حضرت بل میں جموں و کشمیر اور دوسری جگہوں سے بھی زائرین آتے ہیں، یہ سیاحت کے نقطہ نگاہ سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے’۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img