نئی دہلی،: روس کے صدر ولادیمیر پوتن، جو ہندوستان کے دورے پر ہیں، کا جمعہ کی صبح راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور مسٹر پوتن نے اپنے اپنے ممالک کے معززین سے ایک دوسرے کا تعارف کرایا۔ مسٹر پوتن نے گارڈ آف آنر کا بھی معائنہ کیا۔
مسٹر پوتن جمعرات کی شام یہاں پہنچے اور وزیر اعظم نریندر مودی خود ان کا استقبال کرنے ہوائی اڈے پر پہنچے تھے۔
یواین آئی





