سری نگر: ملک بھر میں انڈیگو پروازیں متاثر ہونے کے بیچ سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعہ کے روز انڈیگو کی 18 طے شدہ پروازوں میں سے 10 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔حکام نے بتایا کہ آج انڈیگو کی 18 طے شدہ پروازوں میں سے 10 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی بڑی تبدیلی کے مطابق مسافروں کو مطلع کیا جائے گا۔حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر پہنچنے سے قبل تازہ فلائٹ اسٹیٹس معلوم کریں۔
واضح رہے کہ انڈیگو گذشتہ ایک ہفتے سے بڑی آپریشنل بحران سے دوچار ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں سینکٹروں کی تعداد میں پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔





