جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
14.5 C
Srinagar

آربی آئی نقد بہاؤ کو بڑھانے کے لیے 1 لاکھ کروڑ روپے کی سرکاری سکیورٹیز خریدے گا

ممبئی، : ملک کے بینکنگ نظام میں نقدی کے بہاؤ (لیکویڈیٹی) کو بڑھانے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) دسمبر میں 1 لاکھ کروڑ روپے کی سرکاری سکیورٹیز خریدے گا۔

آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی جمعہ کو ختم ہونے والی تین روزہ دو ماہی میٹنگ کے بعد اس کے فیصلوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ بینکنگ سسٹم میں خاطرخواہ لیکویڈیٹی دستیاب کرانے کے لئے مرکزی بینک پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا، "لیکویڈیٹی کی صورتحال اور منظر نامے کا جائزہ لینے کے بعد، ہم نے اوپن مارکیٹ آپریشنز (او ایم او) کے تحت اس ماہ (دسمبر) میں 1 لاکھ کروڑ روپے کی سرکاری سکیورٹیز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ تین سال کے لیے 5 ارب ڈالر مالیت کے ڈالر/روپیہ خرید و فروخت سویپ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کی تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

امریکی ڈالر/روپیہ خرید و فروخت سویپ کا مطلب ہے کہ مرکزی بینک کمرشل بینکوں سے پانچ ارب امریکہ ڈالر خریدے گا تاکہ بینکنگ سسٹم میں روپے کا بہاؤ بڑھ سکے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img