جموں: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے اودھم پور پولیس نے ایک بین ضلعی منشیات ماڈیول کو بے نقاب کرکے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ ٹکری کی ایک ٹیم نے ناکے کے دوران ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK1AX – 1491 کو روکا جو جموں سے سری نگر کی طرف جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ چیکنگ کے دوران پایا گیا کہ گاڑی میں 3 افراد سوار تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے53.44 گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا۔
ملزموں کی شناخت اشفاق مجید ڈار ولد محمد عبداللہ ڈار ساکن شیو پورہ سری نگر، عمر ولد محمد شفیع ساکن چھانہ پورہ سری نگر اور محسن اسلم خان ولد محمد اسلم خان ساکن شیخ پورہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ریہام بل میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر204/2025 درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ان گرفتاریوں کے ساتھ اودھم پور پولیس نے سال رواں کے دوران اب تک 183 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔





