سری نگر،: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو یہاں شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر(ایس کے آئی سی سی) میں مستحقین کو ایس آر او-43/آر اے ایس کے تحت تقرر نامے سونپے۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘ کل جموں میں اسی طرح کےآرڈرز کے تقسیم کے بعد، وزیر اعلیٰ نے آج ایس کے آئی سی سی، سری نگر میں مستحقین کو ایس آر او -43/ آر اے ایس کے تحت تقرری کے احکامات سونپے اور اس طرح حکومت کی ہمدردانہ حکمرانی اور غمزدہ خاندانوں کی مدد کے عزم کا اعادہ کیا گیا’۔
پوسٹ کے مطابق اس موقع پر وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و قبائلی امور جاوید احمد رانا بھی موجود تھے۔یو این آئی





