بدھ, دسمبر ۳, ۲۰۲۵
12.2 C
Srinagar

سرمائی اجلاس کا تیسرا دن: پارلیمنٹ کے باہر نئے لیبر کوڈ کے خلاف حزب اختلاف کا احتجاج

نئی دہلی،: انتخابی فہرست کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) پر دو دن کی خلل کے بعد، پارلیمانی تعطل کچھ کم ہوتا نظر آیا کیونکہ حکومت انتخابی اصلاحات بشمول ایس آئی آر پر بات چیت کرنے پر راضی ہوگیا۔ تاہم، انڈیا اتحاد کی جماعتوں نے سرمائی اجلاس کے تیسرے دن بھی اپنا احتجاج جاری رکھا، اس بار نئے لیبر کوڈ کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر مظاہرے کیے گئے۔

آج سیشن کا آغاز صبح 10 بجے انڈیا بلاک فلور لیڈروں کی میٹنگ سے ہوا، جس کے بعد صبح 10:40 بجے پارلیمنٹ کے باہر لیبر کوڈ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

دریں اثناء، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے کے چیمبر میں فی الحال مختلف اپوزیشن جماعتوں کے فلور لیڈروں کی میٹنگ جاری ہے، جس کا مقصد مشترکہ پارلیمانی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ہندوستان کے پہلے صدر اور آئین ساز اسمبلی کے چیئرمین ڈاکٹر راجندر پرساد کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا، "ملک کی خدمت کی ان کی میراث، ان کی سادہ زندگی، اور ان کی اخلاقی قیادت ہمیں متاثر کرتی رہے گی۔”

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مانیکم ٹیگور نے کہا کہ پارلیمنٹ صبح کے وقت کام کرے گی، اور "ہم لیبر کوڈ کے خلاف باہر احتجاج جاری رکھیں گے۔”

دریں اثناء، کنیا کماری سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ وجے کمار (وجے وسنت) نے ایوان میں تحریک التواء پیش کی، جس میں درست لیبر اصلاحات کو نافذ کرنے میں حکومت کی ناکامی پر فوری بحث کا مطالبہ کیا گیا۔

اس تحریک میں 29 لیبر قوانین کو چار لیبر کوڈ میں یکجا کرنے کے دعووں کے باوجود بامعنی لیبر اصلاحات کو نافذ کرنے میں حکومت کی نااہلی کے فوری قومی اہمیت کے مسئلے پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img