بدھ, دسمبر ۳, ۲۰۲۵
12.2 C
Srinagar

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے ڈاکٹر راجندر پرساد کو خراج عقیدت

سری نگر،: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج ہندوستان کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کی سالگرہ پر انہیں عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کرتے ہوئے شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر راجندر پرساد ایک ایسے مدبر رہنما تھے جنہوں نے وقار، فرض شناسی اور جمہوری قدروں کا اعلیٰ ترین نمونہ پیش کیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر راجندر پرساد کا کردار نہ صرف تحریکِ آزادی میں نمایاں رہا بلکہ آزاد ہندوستان کی آئینی اور جمہوری بنیادوں کو مستحکم کرنے میں ان کی خدمات ہمیشہ تاریخ کا روشن باب رہیں گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img