جمعرات, نومبر ۲۷, ۲۰۲۵
11.6 C
Srinagar

ہانگ کانگ کے ضلع تائی پو میں آگ، 44 افراد ہلاک، 250 سے زائد لاپتہ

ہانگ کانگ: کے تائی پو ضلع میں واقع سرکاری رہائشی اپارٹمنٹس میں لگی خوفناک آگ کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 279 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد شہر کی سب یہ سب سے بڑی ہلاکت خیز آتشزدگی ہو سکتی ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جلی ہوئی بلند عمارتوں میں زندہ بچ جانے والوں کو بچانے کی کوشش میں ہیں۔ اس رہائشی کمپلیکس میں بڑی تعداد میں بزرگ افراد رہتے ہیں۔ اس لیے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

حکام نے تین افراد کو قتلِ عام کے شبے میں گرفتار کیا ہے، جن پر آگ لگنے کے واقعے میں "سنگین غفلت” کا الزام ہے۔ ان کی ممکنہ شمولیت کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے اعلان کیا کہ آنے والے قانون ساز کونسل انتخابات سے متعلق تمام انتخابی مہمات اور سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں کیونکہ حکومت کی اولین ترجیح اس سانحے سے نمٹنا ہے۔

جان لی نے صحافیوں کو بتایا کہ "سب سے پہلی ترجیح آگ بجھانا اور پھنسے ہوئے افراد کو بچانا ہے۔ دوسرا کام زخمیوں کا علاج، تیسرا بعد ازاں ہونے والے انتظامات، اور اس کے بعد مکمل تحقیقات ہوں گی۔”

فائر فائٹرز اور ایمرجنسی ٹیمیں پوری رات متاثرہ ٹاورز میں پھنسے لوگوں کی تلاش میں مصروف رہیں۔ حکام نے خبردار کیا کہ جیسے جیسے عملہ عمارتوں کے شدید متاثرہ حصوں تک رسائی پائے گا، ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

یواین آئی ا

Popular Categories

spot_imgspot_img