جمعرات, نومبر ۲۷, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

جموں کے پولیس اسٹیشن باہو فورٹ میں درج ایک مقدمے میں اہم مشتبہ گرفتار:پولیس

جموں: جموں پولیس نے بٹھنڈی میں مقیم ضلع ریاسی کے ایک 19 سالہ نوجوان کو حراست میں لیا ہے جو پولیس اسٹیشن باہو فورٹ میں درج ایک مقدمے میں ایک اہم مشتبہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ جموں پولیس نے ایک 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو بینادی طور پر ضلع ریاسی کا رہنے والا ہے اور اس وقت بٹھنڈی میں مقیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان پولیس اسٹیشن باہو فورٹ میں بی این ایس کی دفعہ133 (3) کے تحت درج ایف آئی زیر نمبر331/2025 میں ایک اہم مشتبہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا: ‘ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم کو آن لائن شدت پسندی کی طرف مائل کیا جا رہا تھا اور وہ مبینہ طور پر کوئی دہشت گردانہ کارروائی انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا’۔انہوں نے کہا: ‘یہ بھی سامنے آیا ہے کہ وہ موبائل فون کے ذریعے پاکستان اور دیگر غیر ملکی ممالک میں موجود کچھ نمبروں سے رابطے میں تھا’۔

ان کا کہنا ہے کہ ملزم کے ڈیجیٹل آلات ضبط کر لئے گئے ہیں جن کی جانچ اور تجزیہ کیا جا رہا ہے اور ملزم سے تفصیلی پوچھ گچھ اور جامع تفتیش جاری ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img