سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم آئین کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور آئین کے معماروں کو سلام پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ہم اپنے آئین کے دور اندیش معماروں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کے نظریات ہمارے قوم کی رہنمائی کرتے ہیں’۔
واضح رہے کہ ملک میں ہر سال 26 نومبر کو آئین ہند کو اپنانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔26 نومبر 1949 کو ہندوستان کی دستور ساز اسمبلی نے آئین کو اپنایا تھا۔
منوج سنہا نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکبا پیش کی۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں یوم آئین پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم اپنے آئین کے دور اندیش معماروں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کے نظریات ہمارے قوم کی رہنمائی کرتے ہیں’۔
انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید کہا: ‘ آئیے ہمارے آئین میں درج انصاف اور مساوات کی اقدار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں اور ترقی یافتہ ہندوستان کی راہ ہموار کرنے کے لیے اکٹھے ہوں’۔




