بدھ, نومبر ۲۶, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

اننت ناگ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 24.50 کلو بھنگ بر آمد:پولیس

سری نگر: منشیات کے خلاف ایک اہم کارروائی کے دوران جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے آوورا گاوں میں منشیات اسمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن پہلگام کی ایک ٹیم، جو آوورا گاوں میں مردم شماری کی ڈیوٹی پر تعینات تھی، محکمے کے ایک ٹاٹا سومو میں آوورا نالے کی طرف جا رہی تھی، نے ایک مشکوک شخص کو دیکھا جو لوہے کی بنی ایک ہینڈ کارٹ کو دھکیل رہا تھا جس پر کئی تھیلے رکھے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو دیکھتے ہی اس شخص نے کارٹ کو چھوڑ دیا اور نزدیکی جنگل میں فرار ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم نے فوراً ترک شدہ کارٹ کو اپنی تحویل میں لے لیا اور تھیلوں کی جانچ کی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ معائنہ کے دوران یہ معلوم ہوا کہ ان تھیلوں میں خشک بھنگ کے پتے موجود تھے جن کا وزن 24.50 کلو گرام تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پہلگام میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر76/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزم کی شناخت غلام نبی کھٹانہ ولد عبدالرشید کھٹانہ ساکن بالہ آوورا کے طور پر ہوئی ہے جس کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img