پیر, نومبر ۲۴, ۲۰۲۵
12.1 C
Srinagar

کشمیرشدید سردیوں کی لپیٹ میں، سری نگر میں ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

سری نگر: وادی کشمیر میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلاں کی آمد کے قریب ایک ماہ قبل ہی ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے اور اس دوران سری نگر میں رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔سری نگر میں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

جنوبی کشمیر کے شوپیاں، پلوامہ اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ، اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندر بل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتب منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وادی کے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زوجیلا پاس پر کم سے کم درجہ حرارت منفی16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی8.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین علاقہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 10 دسمبر تک موسم میں بڑے پیمانے پر کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم سردیوں کا زور بڑھ سکتا ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img