پیر, نومبر ۲۴, ۲۰۲۵
12.1 C
Srinagar

جسٹس سوریہ کانت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

نئی دہلی: جسٹس سوریہ کانت نے آج سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے انہیں راشٹرپتی بھون میں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔ ان کی مدتِ کار 9 فروری 2027 تک ہوگی۔
انہوں نے جسٹس بی آر گوَئی کی جگہ لی ہے، جو 23 نومبر کو ریٹائر ہوئے ہیں۔

اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن، وزیراعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر قانون ارجن رام میگھوال، بھاری صنعت و اسٹیل کے وزیر ایچ ڈی کماراسوامی، صحت و خاندانی بہبود کے جے پی نڈا، صنعت و تجارت کے وزیر پیوش گوئل، پیٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری سمیت متعدد مرکزی وزراء اور معزز شخصیات موجود تھیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img