ہفتہ, نومبر ۲۲, ۲۰۲۵
15.5 C
Srinagar

گاندربل میں صنعتی کیمیکلز کے ذخیرے کے آڈٹ کے لئے تلاشی مہم شروع: پولیس

سری نگر: پولیس کا کہنا ہے کہ ایک فعال حفاظتی اقدام کے تحت گاندربل پولیس نے ضلع کے مختلف صنعتی اسٹیٹس میں وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں تاکہ صنعتی کیمیکلز کے ذخائر اور ان کے استعمال کا آڈٹ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ آیا کوئی یونٹ ایسے کیمیکلز استعمال یا ذخیرہ کر رہا ہے کہ جن کا غلط استعمال غیر قانونی یا ملک دشمن سرگرمیوں کے لئے کیا جا سکتا ہو۔

ان کا کہنا ہے: ‘افسران نے انتظامیہ سے بات چیت کی، اسٹوریج سہولیات کا معائنہ کیا اور دستاویزی ریکارڈ کا جائزہ لیا تاکہ حفاظتی اور ریگولیٹری اصولوں کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جا سکے’۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو خطرناک مادوں کے استعمال اور تقسیم سے متعلق ضوابط کی سخت پاسداری کی اہمیت سے آگاہ بھی کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گاندربل پولیس نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ایسے احتیاطی اقدامات مسقتبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا خاتمہ کیا جاسکے اور یہ یقینی بنایا جا سکے کہ صنعتی مواد کو کسی بھی بد نیتی پر مبنی مقصد کے لئے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img