ہفتہ, نومبر ۲۲, ۲۰۲۵
13.7 C
Srinagar

دہلی دھماکے کے ملوثین کو سخت سزا دی جائے لیکن کشمیریوں کا تحفظ لازم: الطاف بخاری

سری نگر: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ دہلی میں 10 نومبر کو ہوئے کار دھماکے کے ملوثین کو سخت سزا دی جائے لیکن ملک کے کسی بھی حصے میں مقیم کشمیریوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے لئے ضروری ہے کہ وہ کشمیری طلبا اور دیگر برادریوں کو ملک کے مختلف حصوں میں در پیش بڑھتے ہوئے مسائل کے خاتمے کے لئے فوری اقدام کرے۔

موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا: ‘دہلی میں 10 نومبر کو ہونے والے ہلاکت خیز دھماکے کے تناظر میں ضروری ہے کہ مجرموں اور اس کے تمام ملوثین کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے لیکن اس کے ساتھ ملک کے کسی بھی حصے میں رہنے والے ہر کشمیری کو کسی بھی طرح کی ہراسانی اور دھمکی سے محفوظ رکھنا بھی لازمی ہے’۔

ان کا کہنا ہے: ‘مرکزی حکومت کو لازمی طور پر سخت اقدام کرنے چاہئے تاکہ کشمیری طلبہ اور دیگر کمیونیٹز کو ملک کے مختلف حصوں میں درپیش بڑھتے ہوئے مسائل کا خاتمہ ہوسکے، میڈیا پر بھی بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرے اور نفرت انگیزی کو ہوا نہ دے’۔

مسٹر بخاری نے اپنے پوسٹ میں کہا: ‘یہ واضح ہے کہ ملک دشمن عناصر کشمیریوں اور ملک کے باقی حصوں کے لوگوں کے درمیان عدم اعتماد کی خیلج کو بڑھانا چاہتے ہیں’۔

انہوں نے کہا: ‘کشمیریوں کے خلاف کسی قسم کی دشمنی، شکوک یا ہراساں کرنا دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دیتا ہے۔ ہمیں اس کی اجازت نہیں دینی چاہیے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img