سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دیہی ترقی کے وزیر جاوید ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے کہ انہوں نے مرکزی وزارت دیہی ترقی کو قائل کرکے جموں و کشمیر کے قدرتی آفات سے متاثرہ دیہی علاقوں کے لیے منریگا کے تحت اضافی 50 دن کے روز گار کی منظوری حاصل کی۔
انہوں نے کہا: ‘ یہ اہم فیصلہ حالیہ سیلاب/ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے ہزاروں گھرانوں کے لئے مدد گار ثابت ہو گا اور اس سے روزی روٹی کے بہتر مواقع اور ریلیف کو یقینی بن جائے گا’۔
واضح رہے کہ مرکزی مرکز نے جموں و کشمیر کے لیے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ (منریگا) کے تحت ایک شخص کو فراہم کیے جانے والے کام کے دنوں کی تعداد بڑھا کر 150 دن کرنے کی منظوری دے دی ہے۔عمر عبداللہ نے اس پر دیہی ترقی کے وزیر جاوید ڈار کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر اعلیٰ کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دیہی ترقی کے وزیر جاوید ڈار اور ان کی ٹیم کو کامیابی کے ساتھ مرکزی وزارت دیہی ترقی سے منریگا کے تحت جموں و کشمیر کے قدرتی آفات سے متاثرہ دیہی علاقوں کے لیے اضافی 50 دن کے روز گار کی منظوری حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ یہ اہم فیصلہ حالیہ سیلاب/ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے ہزاروں گھرانوں کے لئے مدد گار ثابت ہو گا اور اس سے روزی روٹی کے بہتر مواقع اور ریلیف کو یقینی بن جائے گا۔





