ہفتہ, نومبر ۲۲, ۲۰۲۵
13.7 C
Srinagar

جموں میں 4 منشیات فروش گرفتار، ہیروئن بر آمد: پولیس

جموں،:  منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے جموں پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد، ایک پنچ کار اور ایک بلیٹ موٹر سائیکل بر آمد کی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس پوسٹ منوال کی ایک ٹیم کو معمول کی گشت کے دوران اطلاع موصول ہوئی کہ چار افراد علاقے میں منشیات بیچنے کی غرض سے گھوم رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے جندرہ روڈ پر ناکہ لگا دیا اور ایک پنچ کار زیر رجسٹریشن نمبر JK02DP – 9627 اور ایک بلیٹ موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK02CQ – 7326 کو روکا۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران ملزموں کی تحویل سے تقریباً 8 گرام ہیروئن جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ بر آمد شدہ ہیروئن میں سے روہت جموال ولد شمشیرسنگھ ساکن جندرہ کی تحویل سے 2.11 گرام، ابھیشیک جموال ولد برج پال ساکن جندرہ کی تحویل سے1.55 گرام، اروند سنگھ عرف کاکا ولد ست پال ساکن جندرہ سے 2.23 گرام اور آدتیہ سنگھ عرف ویرو ولد وکار سنگھ ساکن جندرہ کی تحویل سے2.23 گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ گاڑی اور موٹر سائیکل کو بھی ضبط کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن جھاجر کوٹلی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img