ہفتہ, نومبر ۲۲, ۲۰۲۵
13.7 C
Srinagar

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز تر، پہلگام سرد ترین جگہ

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردیوں کا زور مزید بڑھ گیا ہے جس نے اہلیان وادی کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ سری نگر میں 15 نومبر کی رات سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب شبانہ درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے ایک اور مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں ماہ رواں کے اختتام تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں آنے والے دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید گراوٹ متوقع ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img