جمعہ, نومبر ۲۱, ۲۰۲۵
16.9 C
Srinagar

جموں میں انتظامیہ نے کروڑوں روپیے مالیت کی سرکاری زمین باز یاب کی

جموں: انسداد تجاوزات آپریشن میں بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے ضلع انتظامیہ جموں نے تحصیل بشنہ کے گاؤں اسکندر پور میں کروڑوں روپیے مالیت کی تقریباً 130 کنال سرکاری اور کسٹوڈیل اراضی کو بازیاب کیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ یہ مہم ضلع مجسٹریٹ جموں ڈاکٹر راکیش منہاس کی ہدایت پر ایس ایس پی جموں جوگندر سنگھ کے ساتھ مل کر چلائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ واپس حاصل کی گئی زمین، جو خسرہ نمبر 308، 389 اور 2206 کے تحت آتی ہے، طویل عرصے سے غیر قانونی قبضے میں تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ قبضہ کرنے والوں، جن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج مقدموں میں ملوث افراد بھی شامل تھے،نے اس زمین پر کئی غیر قانونی تعمیرات کھڑی کی تھیں۔حکام نے بتایا کہ انتظامیہ نے سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کو وارننگ دی تھی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img