منگل, نومبر ۱۸, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

این آئی اے نے دوسری گرفتاری کی، دہلی دھماکے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے روابط کا پتہ چلا

نئی دہلی/چنڈی گڑھ،:  انسداد دہشت گردی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کو دہلی لال قلعہ دھماکے کے معاملے میں ایک کشمیری باشندے کی دوسری گرفتاری کی تفتیش کاروں نے یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ یہ دھماکہ پاکستان میں مقیم دہشت گرد تنظیموں اور بنگلہ دیش میں مقیم انتہا پسند نیٹ ورکس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی وجہ سے ہواتھا تاریخی قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے کے ایک ہفتہ بعد جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہوئے، دھماکے کی تحقیقات کرنے والی متعدد مرکزی اور ریاستی حکومتی ایجنسیوں نے اپنا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور ملک بھر میں سکیورٹی الرٹ کے درمیان اہم مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔
این آئی اے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی کی ایک ٹیم نے جسیر بلال وانی عرف دانش کو جموں و کشمیر کے سری نگر سے گرفتار کیا ہے۔
اہلکار نے کہا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جسیر نے خوفناک کار بم دھماکے سے قبل مبینہ طور پر ڈرون میں تبدیلی اور راکٹ بنانے کی کوشش کے ذریعے دہشت گردانہ حملے کرنے کے لیے تکنیکی مدد فراہم کی تھی۔
اہلکار نے بتایا کہ ملزم، جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے قاضی گنڈ کا رہنے والا، حملے کے پیچھے ایک سرگرم شریک سازش کار تھا اور اس نے دہشت گرد عمر النبی کے ساتھ مل کر اس دہشت گردانہ قتل عام کی منصوبہ بندی کی تھی۔
دریں اثنا، انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اب یقین ہے کہ دھماکے کے پیچھے کوئی ایک تنظیم یا ماسٹر مائنڈ نہیں، بلکہ برصغیر کی مشرقی اور مغربی سرحدوں کی دونوں جانب پھیلے دہشت گرد گروہوں، لاجسٹک مراکز، محفوظ ٹھکانوں اور نظریاتی نیٹ ورکس کا ایک جال اس سازش میں سرگرم عمل ہے۔
ایجنسی ذرائع نے پہلے کہا تھا کہ سازش کرنے والوں کا حتمی مقصد دارالحکومت میں متعدد دھماکے کرنا تھا۔
یواین آئی۔الف الف

Popular Categories

spot_imgspot_img