سری نگر: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مدینہ منورہ میں پیر کی صبح پیش آنے والے المناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
واضح رہے کہ مدینہ طیبہ میں پیر کی صبح ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں کم از کم 24 زائرین عمرہ کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے جن میں سے بیشتر کا تعلق حیدر آباد سے بتایا جا رہا ہے۔
عمر عبداللہ نے اس واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پپر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ نے آج صبح سعودی عرب کے مدینہ منورہ میں ہندوستانی عازمین کو لے جانے والی بس کے المناک حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے’۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی’۔





