جموں: سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں تعینات کشمیری پنڈت ملازمین کو مہاشیو راتری کے پیش نظر چھٹی دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان ملازموں کو پیر کے روز مہا شیو راتری کی چھٹی ملنی چاہئے۔ انھوں نے یہ مطالبہ جمعرات کو اسمبلی میں کیا۔
انہوں نے کہا: ‘مہا شیو راتری کا تہوار اتوار کو ہے،اسمبلی میں تعینات ملازمین کو چوبیس گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے، انہیں شیو راتری کے پیش نظر پیر کو چھٹی دی جانی چاہئے’۔دریں اثنا رکن اسمبلی مبارک گل نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پنڈت کالونیوں میں تمام ضرورت انتظامات کریں تاکہ وہ اس تہوار کو بحسن و خوبی منا سکیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس موقع پر ان کی ریلیف کو بھی واگذار کیا جائے۔




