جمعرات, فروری ۱۲, ۲۰۲۶
10.8 C
Srinagar

کشمیر میں 24 فروری تک موسم میں بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 24 فروری تک بڑے پیمانے پر برف و باراں کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 12 فروری کو موسم عام طور پر خشک رہنے کے بعد 13 فروری موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14 سے 16 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے تاہم 16 فروری کی رات کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 17 فروری کو موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کچھ مقامات پر ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ بعد میں 18 سے 21 فروری تک موسم عام طور پر خشک رہ سکتا ہے جبکہ 22 سے 24 فروری تک موسم ابر آلود مگر عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں ٹرانسپورٹروں اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں اور شاہراہوں کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کے لئے متعلقہ ٹریفک یونٹوں کی طرف رجوع کریں اور انتظامیہ کی ایڈوائزری پر عمل کریں۔پہاڑی علاقوں کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں برفانی تودے رہنے کے خطرات رہتے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img