پیر, نومبر ۱۷, ۲۰۲۵
17.6 C
Srinagar

ایس ایس پی گاندربل کی جرائم اور سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت

سری نگر: سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) گاندربل خلیل پوسوال نے ڈی پی او گاندربل کے کانفرنس ہال میں منعقدہ جرائم اور سیکورٹی سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران ایس ایس پی نےنئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر خصوصی زور دیا اور عام لوگوں میں ”نئے فوجداری قوانین’ کے فوائد کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لئے ایک روڈ میپ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام افسران کو ہدایت دی گئی کہ نئے قوانین کے دفعات کو انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے موثر طور پر استعمال میں لایا جائے۔

بیان کے مطابق ایس ایس پی نے افسران پر زور دیا کہ وہ منشیات کے ناسور کے خلاف بھر پور کوششیں کریں اور سائبر جرائم کے خلاف موثر کارروائیاں انجام دیں۔انہوں نے زیر التوا یو اے پی اے اور این ڈی پی ایس مقدمات کے فوری اور بر وقت ازالے کے لئے بھی ہدایات جاری کیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ میٹنگ میں شرکت کرنے والے افسران نے اپنے اپنے علاقوں کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں موصوف ایس ایس پی کو بریفنگ دی اور مخالف عناصر کی جانب سے در پیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنائی جانے والی حکمت عملی پر تفصیل سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی گاندربل نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ زمینی سطح پر کام کرنے والے دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ اور ہم آہنگی بر قرار رکھیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img