سری نگر: ڈیمو کریٹک پیپلز آزاد پارٹی(ڈی پی اے پی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے مدینہ طیبہ میں پیش آنے والے المناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ مدینہ طیبہ میں پیر کی صبح ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں کم از کم 24 زائرین عمرہ کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے جن میں سے بیشتر کا تعلق حیدر آباد سے بتایا جا رہا ہے۔
غلام نبی آزاد نے اس سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرکزی حکومت سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ سعودی عرب میں پیش آنے والے خوفناک بس حادثے پر گہرا دکھ ہوا جس میں مبینہ طور پر 42 ہندوستانی زائرین عمرہ جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر حیدرآباد سے تھے’۔
انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے فوری اقدامات کرے۔





