بدھ, نومبر ۵, ۲۰۲۵
16 C
Srinagar

اودھم پور میں منشیات فروش کی 50 لاکھ روپیوں کی جائیداد ضبط:پولیس

جموں: منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک منشیات فروش کی 50 لاکھ روپیے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ اودھم پور پولیس نے ایک اور منشیات فروش کی 50 لاکھ روپیے مالیت کی جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن اودھم پور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر258/2025 کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آگئی کہ ملزم امیت سنگھ ولد کلدیپ سنگھ ساکن سونتھن اودھم پور نے منشیات کے غیر قانونی کارو بار سے حاصل شدہ رقم سے پریان سونتھن گائوں میں ایک رہائشی مکان بمع زمین زیر خسرہ نمبر7 اور ایک ڈیوک کے ایم ٹی موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبرJK14K – 3278 خریدی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران شواہد اور مواد کی بنیاد پر تفتیشی افسر کو یقین ہوا کہ مذکورہ جائیدادیں غیر قانونی کارو بار سے حاصل کی گئی ہیں جس کے بعد ان منقولہ و غیر منقولہ جائیدادوں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے دفعہ 68 (ایف) کے تحت ضبط کر لیا گیا تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ضبط شدہ مکان، زمین اور موٹر سائیکل کی کل مالیت 50 لاکھ روپیے بتائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اودھم پور پولیس نے سال رواں کے دوران اب تک ضلع میں منشیات سے متعلق مقدمات میں 10.50 کروڑ روپیے مالیت کی جائیداد ضبط کی ہے جو اس بات کی عکاس ہے کہ پولیس ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img