بدھ, نومبر ۵, ۲۰۲۵
16 C
Srinagar

عمر عبداللہ، آئی جی پی کشمیر کی گرونانک دیو جی جینتی پر لوگوں کو مبارکباد

سری نگر: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شری گرو نانک جینتی پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا: ‘ گرو نانک دیو جی کا سچائی، عاجزی اور خدمت کا پیغام نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ شری گرو نانک دیو جی سکھ مت کے بانی اور پہلے گرو ہیں۔عمر عبداللہ نے ان کی جنم جینتی پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ نے گرو نانک دیو جی کی جینتی پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ گرو نانک دیو جی کا سچائی، عاجزی اور خدمت کا پیغام نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔
دریں اثنا انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے بھی شری گرو نانک جینتی پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے دعا کی کہ ‘گرو نانک دیو جی کی الہی تعلیمات ہمیں سچائی، ہمدردی اور امن کی راہ پر گامزن کرتی رہیں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img