سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا: گرو جی کی حیات اور ان کا مساوات، ہمدردی اور سچائی کا پیغام ساری انسانیت کے لئے ایک عظیم تحریک ہے۔
واضح رہے کہ شری گرو نانک دیو جی سکھ مت کے بانی اور پہلے گرو ہیں۔
منوج سنہا نے گروجی کے پرکاش پرو پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے ‘ایکس’ اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کی زندگی اور مساوات، ہمدردی اور سچائی کا پیغام پوری انسانیت کے لیے ایک تحریک ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘آئیے اپنے آپ کو ایک منصفانہ اور انسانی معاشرے کی تشکیل کے کام کے لیے دوبارہ وقف کریں اور اپنی روزمرہ کی زندگی میں گرو جی کی عظیم تعلیمات پر عمل کریں’۔





