ہفتہ, نومبر ۱, ۲۰۲۵
16.6 C
Srinagar

سی سی جی وفد کی میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات

سری نگر:سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کی قیادت میں کنسرنڈ سیٹیزنز گروپ (سی سی جی) کے ایک وفد نے جس میں ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ) کپل کاک، سینئر صحافی بھارت بھوشن اور سماجی کارکن سشوبھا باروے شامل تھے، نے ہفتے کو میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق سے یہاں نگین میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
میر واعظ منزل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا: ‘ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال اور عوامی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا’۔
بیان میں کہا گیا: ‘بات چیت میں اس امر پر بھی گفتگو ہوئی کہ مستقل بنیادوں پر روابط اور مکالمے کا عمل برقرار رکھنا، انسانی پہلوئوں بشمول سیاسی نظربندوں کی صورتحال پر توجہ دینا اور عوامی مشکلات میں کمی لانے کے اقدامات نہایت ضروری ہیں’۔
بیان میں مزید کہا گیا: ‘میرواعظ عمر فاروق نے وفد کی کشمیر سے متعلق مسلسل دلچسپی کی قدردانی کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مکالمہ، باہمی فہم و فراست اور ہمدردی ہی امن و مفاہمت کو فروغ دینے کی کنجی ہیں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img