جمعرات, اکتوبر ۳۰, ۲۰۲۵
22 C
Srinagar

جموں وکشمیر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، بی جے پی کے تین ارکین کو باہر نکالا گیا

سری نگر: جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں جمعرات کو ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب بی جے پی کے قانون سازوں نے وقفہ سوالات میں خلل ڈالا جس کے بعد بی جے پی کے تین اراکین کو اسمبلی سے باہر نکال دیا گیا۔
وقفہ سوالات کے دوران، بی جے پی کے قانون سازوں نے حالیہ سیلاب پر بحث کا مطالبہ کیا، اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ انہوں نے اس مسئلہ پر ایک نئی تحریک التواء پیش کی ہے۔ تاہم اسپیکر نے فیصلہ دیا کہ ایک بار مسترد ہونے کے بعد اسی معاملے پر تحریک التوا نہیں لائی جا سکتی ہے۔

لیڈر آف اپوزیشن سنیل شرما نے حکومت پر سیلاب کی صورتحال پر بحث سے بچنے کا الزام لگایا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی حالت زار پر بحث کی اجازت دینے کے لیے وقفہ سوالات کو معطل کیا جائے۔لیڈر آف اپوزیشن نے سڑکوں اور عمارتوں کے محکمے میں بدعنوانی کا الزام لگایا جس کے نتیجے میں ایوان میں دونوں طرف سے نعرہ بازی ہوئی۔

اسپیکر کی جانب سے بار بار اپنی نشستوں پر واپس آنے کی ہدایت کے باوجود احتجاج کرنے والے بی جے پی اراکین اسمبلی نے اپنا مظاہرہ جاری رکھا اور اس دوران بی جے پی کے تین اراکین ویل میں گھس آئے جن کو بعد میں اسمبلی سے باہر نکالا گیا۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img