حیدرآباد: بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ڈی پورندیشوری نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان پُرامن ایٹمی توانائی کے استعمال کے حق میں مضبوطی سے کھڑا ہے۔
انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی رپورٹ پر ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا۔ پورندیشوری نے کہا کہ ہندوسان، ایٹمی سائنس اور ٹکنالوجی کے پُرامن اور محفوظ استعمال کو فروغ دینے میں آئی اے ای اے کے اہم کردار کی بھرپور تائیدکرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی کے بے شمار فوائد ہیں اور یہ پائیدار ترقی، عوامی صحت، زراعت اور پانی کے انتظام جیسے شعبوں میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
پورندیشوری نے مزید بتایا کہ ایٹمی توانائی کے میدان میں ہندوستان نے غیر معمولی پیش رفت حاصل کی ہے اور فریق ممالک کے ساتھ ایٹمی مہارت کے تبادلے کو بھی فروغ دے رہا ہے۔
یواین آئی





