ہفتہ, اکتوبر ۲۵, ۲۰۲۵
20.8 C
Srinagar

اودھم پور میں 2 شراب فروش گرفتار،غیر قانونی شراب کی 26 بوتلیں بر آمد: پولیس

غیر قانونی شراب کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں 2 شراب فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے غیر قانونی شراب کی 26 بوتلیں بر آمد کی ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن اودھم پور کی ایک ٹیم نے شراب کی غیر قانونی تجارت میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔

ملزموں کی شناخت راکیش سنگھ ولد سنسار چند ساکن ستیالتہ چننی اودھم پور جو الیکٹرک آٹو زیر نمبرJK14L – 4197 کا ڈرائیور تھا، جبکہ دوسرے کی شناخت بلون چند ولد کاکہ رام ساکن لادھہ اودھم پور (مسافر) کے طور پر کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سےغیر قانونی شراب کی 26 بوتلیں (750 ملی لیٹر فی بوتل) بر آمد کی گئیں۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اودھم پور میں ایکسائز ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر375/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پولیس سماجی جرائم کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img