سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے منعقدہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کانکلیو 2025 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ جموں وکشمیر کے ہر طالب علم کو اپنی صلاحیتوں کو پہچنانے اور بروئے کار لانے کا موقع میسر ہو۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘آج میں نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے منعقدہ این ای پی کانکلیو2025 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا’۔انہوں نے کہا: ‘یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ جموں و کشمیر ملک کے ان اولین خطوں میں شامل ہے جہاں قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کو تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں نافذ کیا گیا ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم ایک ایسے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی تعمیر کر رہے ہیں جو شمولیتی، اختراعی اور موثر ہو’۔
انہوں نے مزید کہا: ‘ ہمارا مقصد یہ ہے کہ جموں وکشمیر کے ہر طالب علم کو اپنی صلاحیتوں کو پہچنانے اور بروئے کار لانے کا موقع میسر ہو، وکست بھارت 2027 کے جذبے کجو بر قرار رکھا جائے اور وہ ملک کی ترقی کی دستاں میں ایک فخر انگیز کر دار ادا کرے’۔




