جمعہ, اکتوبر ۲۴, ۲۰۲۵
21.4 C
Srinagar

ہم نے بی جے پی کو ہرانے کے لئے نیشنل کانفرنس کو ووٹ دیا: شیخ خورشید

سری نگر: جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی کے لیڈر اور رکن اسمبلی شیخ خورشید کا کہنا ہے کہ انہوں نے بی جے پی کو ہرانے کے لئے نیشنل کانفرنس کو ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بی جے پی چاروں سیٹیں ہارے گی۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘ہمیں نیشنل کانفرنس سے کوئی محبت نہیں لیکن جو بی جے پی کی کشمیر مخالف پالسیاں ہیں، ہم نے ان کے خلاف نیشنل کانفرنس کے امیدوار کو ووٹ دیا’۔

ان کا کہنا تھا: ‘نیشنل کانفرنس کی ایک سال کی حکومت کے دوران کوئی اچھی کارکردگی نہیں رہی، مجبوری میں ہمیں بی جے پی پر نینشل کانفرنس کو ترجیح دینی پڑی اور اس کے امیدوار کو ووٹ ڈالنا پڑا، یہ ووٹ بی جے پی کی پالسیوں کے خلاف ہے’۔
بی جے پی کی طرف سے کوئی رابطہ کرنے پر رکن اسمبلی نے کہا: ‘بی جے پی نے ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہمیں امید ہے کہ بی جے پی چاروں سیٹیں ہارے گی’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img