منگل, اکتوبر ۲۱, ۲۰۲۵
21.9 C
Srinagar

بالی ووڈ کے معروف کامیڈین گووردھن اسرانی 84 برس کی عمر میں چل بسے

ممبئی،: بالی ووڈ کے مشہور کامیڈی اداکار اور کریکٹر آرٹسٹ گووردھن اسرانی، جنہیں فلمی دنیا میں صرف "اسرانی” کے نام سے پہچانا جاتا تھا  آج 84 برس کی عمر میں وفات پا گئے  انہوں نے ممبئی کے جوہو علاقے میں واقع آروگیہ ندھی اسپتال میں سہ پہر 3 بجے آخری سانس لی وہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

Asrani Death: Late Veteran Actor To Be Seen In Two Big Films In 20261941 میں جے پور میں پیدا ہونے والے اسرانی، فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ( ایف ٹی آئی آئی ) پونا کے سابق طالب علم تھے۔ انہوں نے اپنی منفرد اداکاری اور وقت کی حس کے ذریعے مزاحیہ اداکاری کو ایک نئی شناخت دی۔ فلم شولے (1975) میں جیلر کے کردار سے ان کی شہرت عروج پر پہنچی، جہاں ان کی مشہور مکالمہ "ہم انگریزوں کے زمانے کے جیلر ہیں” آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

Asrani reenacts his Sholay act for play Makhichoos | Bollywood News - The Indian Expressپانچ دہائیوں پر محیط اپنے فلمی سفر میں انہوں نے چپکے چپکے، رفو چکر، چھوٹی سی بات اور چلا مراری ہیرو بنے جیسی بے شمار ہٹ فلموں میں اداکاری کی۔ ان کی راجیش کھنہ کے ساتھ جوڑی نے 1972 سے 1991 کے درمیان 25 سے زیادہ فلموں میں ناظرین کو محظوظ کیا۔
2000 کی دہائی میں بھی اسرانی نے ہیرا پھیری، بھاگم بھاگ، گرم مسالہ اور دے دنا دان جیسی فلموں میں اپنی مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔ انہوں نے چھ فلموں کی ہدایت کاری بھی کی اور آج کی تازہ خبر (1974) اور بالیکا بدھو (1977) کے لیے دو فلم فیئر ایوارڈز حاصل کیے۔

Hours before his death on Diwali, Asrani shared a message to wish fans on the festival | Bollywood

ان کی آخری رسومات آج ممبئی کے سانتا کروز کے شمشان بھومی میں ایک مختصر تقریب میں ادا کی گئیں، جس میں صرف قریبی اہل خانہ اور دوست شریک ہوئے۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ، اداکارہ منجو اسرانی، ایک بہن اور بھتیجہ شامل ہیں۔


فلم انڈسٹری کے بڑے ناموں اور مداحوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کی موت نہ صرف ایک عظیم فنکار کا نقصان ہے بلکہ بالی ووڈ کی مزاحیہ کا ایک روشن باب بند ہوگیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img