منگل, اکتوبر ۲۱, ۲۰۲۵
21.6 C
Srinagar

ہم دہشت گردوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں: آئی جی پی جموں

جموں،: انپسکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) جموں بیھم سین توتی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر پولیس دہشت گردوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اپنی خدمات انجام دینے کے لئے پرعزم ہے اور اس میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔
موصوف آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا:’میں جموں وکشمیر کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ پولیس اپنی خدمات بخوبی انجام دینے کے لئے پر عزم ہے اور اس میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی’۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
مسٹر توتی نے کہا: ‘دہشت گرد اور دیگر جرائم پیشہ افراد نئی نئی تیکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں لیکن ہماری کوشش رہتی ہے کہ ہم ان سے ہمیشہ دو قدم آگے رہیں’۔
انہوں نے کہا کہ ہم کم وسائل پر بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img