ہفتہ, اکتوبر ۱۸, ۲۰۲۵
23.7 C
Srinagar

ہم لوگوں کے آئینی حقوق کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے: طارق قرہ

سری نگر: جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ کا کہنا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے آئینی حقوق کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہماری ریاست ہمارا حق’ کے پروگرام کو دو بارہ بحال کیا جا رہا ہے اور ہر ضلع میں یہ پروگرام کیا جائے گا۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘ہم نے جموں و کشمیر کے ہر ضلع میں "ہماری ریاست ہمارا حق” پروگرام شروع کیا تھا اور جموں صوبے کے دس کے دس ضلعے مکمل ہوچکے تھے اور پھر کشمیر میں یہ سلسلہ شروع ہوا تھا’۔

ان کا کہنا تھا: ‘لیکن بعد میں پہلگام حملہ، پھر جنگی صورتحال اور اس کے بعد کشتواڑ واقعہ اور جموں و کشمیر میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے ہم نے اس پروگرام کو معطل کر دیا’۔

مسٹر قرہ نے بتایا کہ ہم نے اب اس سلسلے کو دوبارہ شروع کیا ہے اور یہ تب تک جاری رہے گا جب تک نہ تمام اضلاع میں پروگرام ہوں گے۔بڈگام اور نگروٹہ ضمنی انتخابات کے لئے امیدوار کھڑا کرنے پر انہوں نے کہا: میں نے اپنی رپورٹ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے سامنے پیش کی ہے وہ اس کو دیکھ رہے ہیں، تمام آپشنز کھلی ہیں’۔

بی جے پی کے ایک بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘بی جے پی کا اپنا نظریہ ہے ہمارا اپنا نظریہ ہے وہ ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے’۔

کانگریس لیڈر نے کہا: ‘جہاں تک جموں وکشمیر کے حقوق کا تعلق ہے ہم ان کو حاصل کرنے کے لئے جد و جہد جاری رکھیں گے’۔

نیشنل کانفرنس کے مفت بجلی کی فراہمی کے متعلق انہوں نے کہا: ‘یہ ان کے منشور میں تھا وہ اپنے منشور کی وضاحت کریں گے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img