ہفتہ, اکتوبر ۱۸, ۲۰۲۵
23.7 C
Srinagar

سی بی آئی نے رشوت کیس میں جے کے ایل ایف سی کے سیکشن افسر کو گرفتار کیا

جموں،: سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے جموں وکشمیر اینڈ لداخ فائنانس کارپوریشن (جے کے ایل ایف سی) کے ایک افسر کو رشوت طلب کرنے اور شکایت کنندہ سے رشوت کی ایک قسط وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ایک ترجمان نے بتایا کہ سی بی آئی نے جے کے ایل ایف سی (لیگل) جموں کے ایک سیکشن افسر کو رشوت طلب کرنے اور شکایت کنندہ سے 20 ہزار روپیوں کی پہلی قسم وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

گرفتار شدہ کی شناخت سنیل جنجوہ کے طور پر کی گئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ موصولہ شکایت کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ سے 51 لاکھ روپیوں کے ایم ایس ایم ای قرضے کی فائل کی کارروائی کے لئے 80 ہزار روپیے رشوت کا مطالبہ کیا تھا اور شکایت کنندہ کے ساتھ گفت و شنید کے دوران پہلی قسط 20 ہزار روپیے طے پائی تھی۔

اب کا کہنا ہے کہ سی بی آئی نے 17 اکتوبر 2025 کو ایک ٹریپ بچھایا اور ملزم سکیشن افسر کو 20 ہزار روپیوں کی رشوت کی پہلی قسط وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ رقم شکایت کنندہ نے آن لائن یو پی آئی ٹرانزکیشن کے ذریعے اس موبائل نمبر پر بھیجی تھی جو ملزم نے فراہم کیا تھا اور یہ رقم 51 لاکھ روپیے قرض کے تصفیے سے متعلق تھی۔

انہوں نے کہا کہ طے شدہ بات چیت کے مطابق باقی رقم اس وقت دی جانی تھی جب اس معاملے میں شکایت کنندہ کے حق میں فیصلہ لیا جاتا۔ان کا کہنا ہے کہ ملزم کے رہائشی مکان پر تلاشی کارروائی جاری ہے اور مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img